روزه

روزے میں کونسی چیزوں سے اجتناب ضروری ہے؟

پہلا، دوسرا: کھانا اور پینا،

سوال: روزے میں کونسی چیزوں سے اجتناب ضروری ہے؟

جواب: پہلا، دوسرا: کھانا اور پینا،

تیسرا: جماع، مرد سے ہو یا عورت سے، انسان سے ہو یا حیوان سے، آگے سے ہو یا پیچھے سے، زندہ سے ہو یا مردہ سے، چھوٹے سے ہو یا بڑے سے۔

چوتھا: استمناء کے ذریعے منی نکالنا،

پانچواں: ماہ رمضان میں  اور اس کی قضا بجالاتے وقت صبح کی سفیدی تک عمداً جنابت پر باقی رہنا،

چھٹا: بناء بر اقویٰ جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ، رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور ائمہ صلٰوۃ اللہ علیہم پر جھوٹ باندھنا اور اسی طرح دیگر انبیاء اور اوصیاء علیہم السلام  پر احتیاط واجب کی بناء پر جھوٹ باندھنا،

ساتواں: احتیاط واجب کی بناء پر سر کو پانی میں  ڈبکی دینا،

آٹھواں: حلق میں  گاڑھا غبار لے جانا،

نواں: مائع چیز سے حقنہ کرنا، دہم: عمداً قے کرنا،

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 310

ای میل کریں