روزه

اگر کوئی شخص شک کرے کہ آج کے دن ماہ شعبان ہے یا ماہ رمضان، تو کیا کیا جائے؟

وہ اسے ماہ شعبان قرار دے، لہٰذا اس دن کا روزہ واجب نہیں ہے

سوال: اگر کوئی شخص شک کرے کہ آج کے دن ماہ شعبان ہے یا ماہ رمضان، تو کیا کیا جائے؟

جواب: اگر کوئی شخص یہ شک کرے کہ ماہ شعبان ہے یا ماہ رمضان تو وہ اسے ماہ شعبان قرار دے، لہٰذا اس دن کا روزہ واجب نہیں  ہے اور اگر وہ ماہ شعبان کی نیّت کرکے مستحب روزہ رکھ لے اور بعد میں  معلوم ہو کہ یہ تو ماہ رمضان تھا تو ماہ رمضان ہی کا شمار ہوگا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص ماہ شعبان سمجھتے ہوئے قضا یا نذر کا روزہ رکھ لے تو بھی رمضان ہونے کی صورت میں  رمضان ہی کا شمار ہوگا۔ بلکہ اگر کوئی شخص یہ نیّت کرلے کہ اگر ماہ رمضان ہے تو واجب و گرنہ مستحب روزہ رکھتا ہوں  تو بعید نہیں  ہے کہ یہ بھی صحیح ہو، اگر چہ نیّت کرتے ہوئے اسے شک ہو۔البتّہ اگر وہ اس دن (کہ جس کے رمضان ہونے کا یقین نہیں ) رمضان کی نیّت سے روزہ رکھ لے تو اس کا یہ روزہ نہ ماہ رمضان کا شمار ہوگا نہ غیر رمضان کا۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 308

ای میل کریں