شرائط امام جماعت میں سے عدالت سے کیا مراد ہے؟

شرائط امام جماعت میں سے عدالت سے کیا مراد ہے؟

سوال: شرائط امام جماعت میں سے عدالت سے کیا مراد ہے؟

جواب: عدالت اور اصل نفس کی اس کیفیت کو کہتے ہیں  کہ جو انسان کو تقویٰ اختیار کئے رکھنے پر ابھارے اور انسان کو گناہان کبیرہ بلکہ بناء پر اقویٰ صغیرہ کی بھی انجام دہی سے روکے چہ جائیکہ جسے گناہان کبیرہ میں  سے شمار کیا جاتا ہے اس پر اصرار تو بہت دور کی بات ہے۔ (اسی طرح عدالت) انسان کو ایسے کاموں  کی انجام دہی سے بھی روکتی ہے کہ جنھیں  عرفاً دین سے کسی کی بے اعتنائی کا غماز سمجھا جاتا ہو نیز ایسے کاموں  سے بناء بر ا حتیاط اجتناب کرنا معتبر ہے کہ جو خلاف مروّت ہوں  اگر چہ بناء بر اقویٰ (یہ احتیاط) معتبرنہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 303

ای میل کریں