سوال: اگر کوئی شخص آخری دو رکعتوں میں رکوع سے پہلے امام سے مل جائے تو کیا اسے قرات واجب ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص آخری دو رکعتوں میں رکوع سے پہلے امام سے مل جائے تو قرات کرنا واجب ہے اور اگر امام اسے مہلت نہ د ے تو سورت نہ پڑھے اور اگر اسے پتہ ہو کہ اگر رکوع سے پہلے اس کی اقتداء کی تو سورہ حمد پڑھنے کی مہلت نہیں ملے گی تو احتیاط یہ ہے کہ اس کے رکوع میں جانے تک اس کی اقتداء نہ کرے (اور جب وہ رکوع میں چلاجائے تو) پھر تکبیرۃ الاحرام کہے اور رکوع سے اس کے ساتھ کرے اور اس صورت میں قرات اس پر واجب نہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 300