نماز جماعت

کیا وہ تاریکی یا غبار جو امام کو دیکھنے سے مانع ہو تو اسے حائل سمجھا جاتا ہے؟

سوال: کیا وہ تاریکی یا غبار جو امام کو دیکھنے سے مانع ہو تو اسے حائل سمجھا جاتا ہے؟

جواب: وہ تاریکی یا غبار جو امام کو دیکھنے سے مانع ہو تو اسے حائل نہیں  سمجھا جائے۔ اسی طرح پانی کو ندی یا راستہ و غیرہ کی چوڑائی اگر اتنی نہ ہو کہ نماز جماعت کے درمیان جس کا ہونا ممنوع ہے تو انھیں  بھی حائل قرار نہیں  دیا جائے گا بلکہ ظاہر یہ ہے کہ جال (یا جالی دار کھڑکی) کو بھی حائل شمار نہیں  کیا جائے گا مگر یہ کہ اس کہ سوراخ اس قدر چھوٹے ہوں  کہ وہ پردہ یا دیوار قرار پائے۔ نیز خالی از قرب نہیں  ہے کہ ایسا شیشہ جس کے د وسری طرف نظر آرہا ہو وہ نماز جماعت میں  اس طرح کا حائل نہ ہو کہ جو ممنوع ہے البتہ احتیاط یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 297

ای میل کریں