سوال: کیا ماموم کے کھڑے ہونے کی جگہ امام کے کھڑے ہونے کی جگہ سے آگے ہوسکتا ہے؟
جواب: ماموم کے کھڑے ہونے کی جگہ امام کے کھڑے ہونے کی جگہ سے آگے نہ ہو اور احتیاط یہ ہے کہ امام سے پیچھے کھڑا ہو اگر چہ تھوڑاسا ہی کیوں نہ ہو اور اگر ماموم کی جگہ سے آگے نہ ہو لیکن اس کے قدکے بڑا ہونے کے باعث رکوع اور سجدے میں وہ امام سے آگے ہوجائے تو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا اگر چہ احتیاط یہ ہے کہ نماز کے تمام حالات میں آگے نہ ہو خاص طور پر بیٹھنے کے موقع پر اس کا زانو امام کے آگے نہ ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 296