نماز جماعت

امام کی جگہ کس حد تک اونچی ہونی چاہیئے؟

سوال: امام کی جگہ کس حد تک اونچی ہونی چاہیئے؟

جواب: امام جس جگہ پر کھڑا ہو اسے اس جگہ سے بلند نہیں  ہونا چاہئے کہ جہاں  مامومین کھڑے ہیں۔ لیکن امام کی جگہ مامومین کی جگہ سے تھوڑی سی اونچی ہو تو کوئی اشکال نہیں۔ احتیاط یہ ہے کہ جس جگہ کے بارے میں  عرفاً یہ کہا جائے کہ امام کی جگہ بلند ہے اس پر اکتفاء کیا جائے اگر چہ یہ کہنا مسامحہ کی بناء پر ہو۔ لیکن ماموم کی جگہ امام کی جگہ سے بلند ہونے میں  کوئی حرج نہیں  اگر چہ کچھ زیادہ ہی کیوں  نہ ہو۔ مثلاً دکان یا گھر کی چھت ہو البتّہ ایسا نہ ہو کہ معمول کے مطابق نہ ہو مثلاً وہ بلند عمارتیں  کہ جو ہمارے زمانے کا معمول ہیں  کیونکہ احتیاط کی بناء پر ماموم کی جگہ امام کی جگہ سے اسقدر بلند نہیں  ہونا چاہئے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 296

ای میل کریں