سوال: نماز جماعت میں امام اور ماموم کے درمیان رکاوٹ کا کیا مطلب ہے؟
جواب: امام اور ماموم کے د رمیان یا ان بعض مامومین اور دیگر مامومین کہ جوامام سے اتصال کے لئے واسطہ ہیں کے درمیان کوئی ایسی رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے جو امام کو دیکھنے میں مانع ہو۔ یہ اس صورت میں ہے کہ جب ماموم مردہوں لیکن اگر عورت مرد کی اقتداء کرے تو پھر کوئی حرج نہیں کہ کوئی چیز اس کے اور امام کے مابین اور اس کے اور مرد مامومین کے مابین حائل ہو لیکن ایک ماموم عورت اور دیگر ان ماموم عورتوں کے درمیان کہ جو امام سے اتصال کا ذریعہ ہیں، کے درمیان کسی چیز کا حائل ہونا محل اشکال ہے۔ اسی طرح گر عورت امام ہو جب کہ اس کا امام ہونا شرعاً جائز ہو تو اس کے اور ماموم عورت کے درمیان بھی کسی چیز کا حائل ہونا محل اشکال ہے۔ اسی طرح اگر عورت امام ہو جب کہ اس کا امام ہونا شرعاً جائز ہو تو اس کے اور ماموم عورت کے درمیان بھی کسی چیز کا حائل ہونا محل اشکال ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 296