سوال: اگر کوئی شخص اس خیال سے کہ امام کے رکوع کو پالے گا، رکوع کرلے لیکن امام کے ساتھ رکوع میں نہ مل سکے تو کیا اس کی نماز فرادی ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص اس خیال سے کہ امام کے رکوع کو پالے گا، رکوع کرلے لیکن امام کے ساتھ رکوع میں نہ مل سکے یا رکوع تک پہنچ جانے یا نہ پہنچنے میں شک کرے تو بعید نہیں کہ اس کی نماز بطور فرادیٰ صحیح ہو جبکہ احتیاط یہ ہے کہ نماز کو ختم کرکے دوبارہ پڑھے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 294