وطن سے کیا مراد ہے؟

وطن سے کیا مراد ہے؟

سوال: وطن سے کیا مراد ہے؟

جواب: یعنی وطن سے عبور کرنے کی صورت میں  سفر کا حکم منقطع ہوجاتا ہے اور اس کے بعد نماز قصر پڑھنے کے لئے دوبارہ شرعی مسافت کی ضرورت ہے، چاہے اس کا اپنا اصلی وطن اور مقام پیدائش ہو یا اصلی وطن نہ ہو کہ جسکے اس نے اپنے ہمیشہ رہنے کی جگہ قرار دے چکا ہے۔ غیر اصلی وطن میں  کسی چیز کامالک بننا یا چھ ماہ ٹہرنا معتبر نہیں  لیکن اس جگہ پر اس قدر ٹہرنا ضروری ہے کہ عرفاً اس کے رہنے کی جگہ کہا جاسکے بلکہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی جگہ ہمیشہ رہنے کا قصد نہیں  کرتا اور نہ ہی اسے ترک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن پھر بھی زیادہ رہنے کی وجہ سے وہ جگہ عرفاً اس کے رہنے کی جگہ قرار پاجاتی ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 283

ای میل کریں