سوال: کیا اگر جانا تین فرسخ اور واپس آنا پانچ فرسخ ہو تو پوری نماز پڑھنا واجب ہے؟
جواب: اگر جانا پانچ فرسخ اور واپس آنا تین فرسخ ہو تو بھی قصر نماز پڑھنا واجب ہے لیکن اگر جانا تین فرسخ اور واپس آنا پانچ فرسخ ہو تو پوری نماز پڑھنا واجب ہے اور اگر ایسی مسافت میں کہ جو چار فرسخ سے کم ہے کئی مرتبہ اس طرح آنا جانا کرے کہ مجموعی طور پر آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہوجائے تو نماز قصر نہیں پڑھے گا اگرچہ حد ترخص سے خارج ہی کیوں نہ ہوگیا ہو لہٰذا نماز صرف اس صورت میں قصر ہوگی کہ جب ایک مرتبہ آنا اور جانا آٹھ فرسخ ہوجائے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 273