سوال: نماز استسقاء کے مستحبات کیا ہیں؟
جواب: نماز استسقاء میں چند چیزیں مستحب ہیں کہ جن کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے۔
۱: بلند آواز سے قرات کرنا اور ان سو ر تو ں کی تلاوت کرنا کہ جو نماز عید میں مستحب ہیں۔
۲: لوگ تین دن روزہ رکھیں جب کہ انھیں تیسرے دن باہر نکلنا چاہئے اس طرح ترتیب دیں کہ تیسرا دن پیرکا روز قرار پائے اور اگر ممکن نہ ہو تو جمعہ کا روز کیوں کہ روز جمعہ بہت زیادہ شرف و فضیلت کا حامل ہے۔
۳: امام لوگوں کے ساتھ آرام، وقار، خضوع وخشوع اور درخواست کی حالت میں صحرا کی طرف جائے نماز کے لئے کسی پاک و پاکیزہ جگہ کا انتخاب کرے بلکہ بہتر ہے کہ ایسی شکل اور اس حال میں خارج ہوں کہ جو رحمت الٰہی شامل حال ہونے کا موجب بنے جیسے پا برہنہ ہونا۔
۴:منبر کو اپنے ساتھ صحرا میں لے جائیں اور موذن امام کے آگے آگے حرکت کریں۔
۵: جس چیز کا تذکرہ اصحاب نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بوڑھے مرد اور بوڑھی عورتیں، بچّے اور جانور باہر جائیں اور بچّوں کو ان کی ماؤں سے جدا رکھا جائے تا کہ گریہ و زاری زیادہ کریں اور بہت زیادہ رحمت الٰہی برسنے کا موجب بنے اور ذمی یا غیر ذمی کفار کو صحرا کی طرف لوگوں کے ساتھ جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 270