کیا نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحی واجب ہے؟

کیا نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحی واجب ہے؟

سوال: کیا نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحی واجب ہے؟

جواب: یہ نماز امام زمانہ ؑ کی موجودگی میں  جب کہ ان کے ہاتھ میں  کھلے ہوں  اوراسی طرح باقی شرائط کے فراہم ہوجانے پرواجب ہے لیکن زمانہ غیبت میں یہ نماز مستحب ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ نماز زمانہ غیبت میں  فرادی ٰ پڑھی جائے ،ان نمازوں  کوجماعت کے ساتھ رجائے مطلوبیت کی نیت سے پڑھنا نہ اس نیت کے شریعت میں  آیا ہے ،کوئی ممانعت نہیں  رکھتا ان کاوقت سورج طلوع ہونے سے ظہر تک ہے اوراگریہ نماز نہ پڑھی جاسکے توکوئی قضاء نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 266

ای میل کریں