کیا نماز جمعہ اور نماز جماعت کی شرائط ایک جیسی ہیں؟

کیا نماز جمعہ اور نماز جماعت کی شرائط ایک جیسی ہیں؟

سوال: کیا نماز جمعہ اور نماز جماعت کی شرائط ایک جیسی ہیں؟

جواب: تمام وہ شرائط جونماز جمعہ کے علاوہ نماز جماعت میں  معتبر ہیں  مثلاً کسی چیز کا رکاوٹ نہ بننا ،امام کی جگہ کامامومین کی جگہ سے اوپر نہ ہونا اورایک دوسرے سے دورنہ ہوا وغیرہ ،نماز جمعہ میں  بھی معتبر ہیں  ،اسی طرح نماز جمعہ میں امام کی شرائط دہی ہیں جوامام جماعت کے لئے ہوناضروری ہیں  مثلاًعقل ،ایمان ،حلال زادہ ہونا، عدالت لیکن بچوں اورعورتوں  کانماز جمعہ میں  امام بننا صحیح نہیں  ہے اگرچہ ہم یہ کہیں  کہ ان کے لئے نماز جمعہ کے علاوہ د وسری نمازوں  میں  امام بننا جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 264

ای میل کریں