سوال: کیا خنثیٰ جس کے مرد یاعورت ہونے کاپتہ نہ چلے کے لئے نماز جمعہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب: وہ خنثیٰ جس کے مرد یاعورت ہونے کاپتہ نہ چلے اس کی نماز جمعہ صحیح ہے اس کوپیش نماز بنانا اوراس کے ذریعے تعداد مکمل کرنا جائز نہیں ہے۔اگراس کے بغیر تعداد مکمل نہ ہوتونماز جمعہ منعقد نہیں ہوگی بلکہ نمازظہر واجب ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 261