سوال: نماز جمعہ کے خطبوں کو نماز سے قبل پڑھنا چاہیئے یا نماز کے بعد؟
جواب: دونوں خطبوں کونماز سے پہلے پڑھناواجب ہے۔پس اگرنماز پہلے پڑھے تووہ باطل ہے اوراگروقت باقی ہوتوان کے بعد نماز واجب ہے اورظاہر یہ ہے کہ اس نے نادانی یا فراموشی کی وجہ سے نماز سے پہلے خطبے دیے ہوں توان کا اعادہ واجب نہیں ہے۔پس اسے چاہئے کہ ان کے بعد نماز بجالائے اوراگرکہاجائے کہ لاعلمی میں بے جانے بوجھے نماز کو خطبوں پر مقد م کرنے پر بھی نماز کا اعادہ واجب نہیں ہے تواس قول کی دلیل موجود ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 258