کیا آج بھی ہمیں امام خمینی(رح) کی ضرورت ہے؟
امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کے نئے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کی طرف جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو آج اور آئندہ بھی امام خمینی(رح) کے افکار کی ضرورت ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ بات بالکل صحیح ہے اور اسی بات کو انسٹی ٹیوٹ کو اپنا ایجنڈا قرار دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حضرت امام ظاہری طور پر نہ ہونے کے با وجود بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں اور انہیں زندہ رہنا چاہیے ہمیں ان کی تعلمیات اور افکار سے بہرہ مند ہونے کی ضرورت ہے۔