سوال: نماز جمعہ کی شرائط کونسی ہیں؟
جواب: نماز جمعہ میں چند شرائط کاپایا جاناضروری ہے۔
اول : تعداد ،نما ز جمعہ پڑھنے والے کم از کم پانچ افراد ہوں جن میں سے ایک امام ہو،پس اگرنماز پڑھنے والوں کی تعداد اس سے کم ہوتونماز جمعہ نہ توان پرواجب ہے اورنہ ہی ان سے منعقد ہوسکتی ہے۔ایک قول کے مطابق ان کی تعداد کم ازکم سات ہونی چاہئے لیکن اشبہ وہی ہے جوہم نے بیان کیا ہے پس اگرسات یااس سے زیادہ افراد جمع ہوجائیں تونما زجمعہ ادا کرنے میں زیادہ فضلیت پائی جاتی ہے۔
دوم : دوخطبے، یہ خطبے اصل نماز کی مانند واجب ہیں۔ان کے بغیر نماز جمعہ منعقد نہیں ہوتی۔
سوم : جماعت ،پس نماز جمعہ فرادی ادا کرنا صحیح نہیں ہے۔
چہارم : تین میل سے کم فاصلے پرکسی د وسری نماز جمعہ کاانعقاد نہ ہونا،پس اگران دونوں نمازوں کے درمیان تین میل کافاصلہ ہوتودونوں صحیح ہیں اورمعیار یہ ہے کہ جمعہ کی نمازوں کے منعقد ہونے والی جگہوں کے مابین تین میلوں کافاصلہ پایا جائے۔یہ معیار نہیں ہے کہ نماز جمعہ منعقد ہونے والے شہروں کے مابین فاصلہ پایاجائے۔پس وہ بڑے بڑے شہر جن کارقبہ کئی فراسخ تک پھیلا ہوا ہوان میں جمعہ کی متعدد نمازیں برقرار کرناجائز ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 255