اگر کوئی نماز جمعہ میں  کسی امام کی اقتداء کرے کیا وہ نماز عصر میں  اسی امام کی اقتداء کرسکتاہے؟

اگر کوئی نماز جمعہ میں کسی امام کی اقتداء کرے کیا وہ نماز عصر میں اسی امام کی اقتداء کرسکتاہے؟

سوال: اگر کوئی نماز جمعہ میں  کسی امام کی اقتداء کرے کیا وہ نماز عصر میں  اسی امام کی اقتداء کرسکتاہے؟

جواب: جس شخص نے نماز جمعہ میں  کسی امام کی اقتداء کی ہووہ نماز عصر میں  اسی امام کی اقتداء کرسکتاہے لیکن اگراحتیاط کرناچاہتا ہوتواسے چاہئے کہ جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد نماز ظہر ین کااعادہ بھی کرے۔البتہ اگرامام اوراسی طرح مقتدی نماز جمعہ پڑھنے کے بعد اورنماز عصر بجالانے سے قبل احتیاطاً نماز ظہر ادا کریں  توپھراس کے لئے احتیاطاً نماز ظہرین کااعادہ کرناضروری نہیں  ہے ،پس نماز عصر میں  اس امام کی اقتداء کرنااس کے لئے جائز ہے اوراسی کے ساتھ احتیاط حاصل ہوجائے گی۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 254

ای میل کریں