سوال: کیا اجیر کو اجازت ہے کہ کسی اور کو اجیر بنائے؟
جواب: جس نے کسی کواجیر بنایا ہواس کی اجازت کے بغیر اجیر کے لئے جائز نہیں کہ وہ عمل انجام دینے کے لئے کسی اورکواجیر بنائے۔ہاں اگراس نے اپنے آپ کواجیر بنائے بغیر کوئی عمل قبول کیاہوتو اس عمل کے لئے دوسرے کواجیر بنانا جائز ہے۔لیکن اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ دوسرے شخص کواس عمل کے لئے معین شدہ اجرت سے کم پراجیر بنانا جائز نہیں ہے مگریہ کہ وہ عمل کی کچھ مقدار بجالاچکا ہواگرچہ وہ کم ہی ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 253