پیغمبر اکرم (ص)کی شان میں گستاخی پر سیدحس خمینی کا رد عمل کیا تھا ؟
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے ایک تقریب کے دوران کہا ہم رسول اللہ (ص) کی ولادت کے ایام محفلیں منعقد کر رہے ہیں لیکن ان ایام ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جو تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے ایسے حالات میں انسانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کی منفرد شخصیت سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں اس عظیم شخصیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مذمت اور ان سے بیزاری کا اظہار کرنا چاہیے ایسا کوئی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخیاں ہوتی رہی ہیں اور طول تاریخ میں نبی اکرم پر کم بہتان نہیں لگائے اور ان کی کم توہین نہیں کی گئی۔