امام خمینی (رح) نے شاہ کو بنی امیہ سے کیوں تشبیہ دی؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ شاہ کی حکومت اور اموی اور عباسی حکومت میں کوئی فرق نہیں تھا ان تینوں کا مقصد صرف یہی تھا کے اسلام ناب محمدی کو روکا جائے یہ نہیں چاہتے تھے کہ دنیا میں اسلام ناب محمدی پھیلے بنی امیہ بھی یہی چاہتے تھے کہ صرف ظاہر اسلام کو قبول کریں اور اسلام کی حقیقت اور حقانیت کو جھٹلا رہے تھے بنی امیہ نے امام جمعہ بھی اپنے درباری بنا رکھے تھے بنی امیہ اور بنی عباس نہیں چاہتے تھے جو اسلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان کیا تھا۔