نماز

اگرمحل شک میں ہواوراسے تشہد کہ جسے بجالانا واجب ہے ،میں شک ہوگیاہولیکن پھر غافل ہوجائے اورکھڑا ہوجائے توکیا اس کایہ شک محل گزرنے کے بعد ہے یا نہیں؟

سوال: اگرمحل شک میں  ہواوراسے تشہد کہ جسے بجالانا واجب ہے ،میں  شک ہوگیاہولیکن پھر غافل ہوجائے اورکھڑا ہوجائے توکیا اس کایہ شک محل گزرنے کے بعد ہے یا نہیں؟

جواب: اگرمحل شک میں  ہواوراسے تشہد کہ جسے بجالانا واجب ہے ،میں  شک ہوگیاہولیکن پھر غافل ہوجائے اورکھڑا ہوجائے تواس کایہ شک محل گزرنے کے بعد نہیں  ہے پس اس پر واجب ہے کہ تشہد کے لئے بیٹھ جائے۔اگررکوع میں  شک ہواہوپھر یہ سجدے میں  داخل ہوگیا ہوتواسے چاہئے کہ پلٹ کر رکوع کرے ،نماز مکمل کرے اوراحتیاطاًاسے دوبارہ بجالائے اوردوسرے سجدے میں  جانے کے بعد یاد آیا ہوتواس کی نماز باطل ہے اوراگررکن کے علاوہ کسی اورجزء میں  شک ہواہواوررکن میں  داخل ہونے کے بعد یاد آیاہو تواس کی نماز صحیح ہے اوراگر(غیر رکن کوترک کرنا) سجدہ سہو کاموجب بنے تواسے چاہئے کہ سہوکے دوسجدے بجالائے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 242

ای میل کریں