غریبوں کے ساتھ ملاقات میں امام (رہ) کا اخلاق کیسا تھا؟
زھرا مصطفوی نقل کرتی ہیں کہ امام (رہ) حقیقت میں بہت مہربان اور نرم مزاجی کے حامل تھے انہیں خصوصاً کمزور طبقہ سے بہت زیادہ عشق و محبت تھی اور ان پر امام (رہ) کی خاص عنایت ہوتی تھی۔ مثلاً اگر ان سے کہا جاتا کہ کوئی فقیر یا غریب انسان آیا ہے تو یقیناً وہ خود اٹھ کر دروازے کے سامنے والے پردے کو ہٹا کر اس سے ملاقات کرتے تھے۔ جبکہ فلاں و فلاں۔۔۔ ادارہ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے وقت اس طرح کا جذبہ ان میں نہیں ملتا تھا۔