سوال: اگر اجمالی طور پر جانتا ہوکہ اس نے سجدہ اورتشہد میں سے کسی ایک کوانجام دیاہے اوردوسرے کے بجالائے جانے میں شک ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگر اجمالی طور پر جانتا ہوکہ اس نے سجدہ اورتشہد میں سے کسی ایک کوانجام دیاہے اوردوسرے کے بجالائے جانے میں شک ہوتواگریہ شک قیام میں داخل ہونے کے بعد عارض ہوا ہو تواس شک کی پرواہ نہ کرے اوراگرمحل شک میں ہوتوظاہر یہ ہے کہ تشہد پراکتفاء کرناجائز ہے اوراس کے علاوہ اس کے ذمہ کچھ نہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 240