سوال: اگردوسرے سجدے میں داخل ہونے کے بعدمعلوم ہواہوکہ یااس نے قرأت چھوڑدی ہے یا رکوع تو کیا نماز باطل ہے؟
جواب: اگردوسرے سجدے میں داخل ہونے کے بعدمعلوم ہواہوکہ یااس نے قرأت چھوڑدی ہے یارکوع توظاہر یہ ہے کہ اس کی نماز صحیح ہے اسی طرح اگرنماز سے فارغ ہونے کے بعد شک ہوا ہو تواس کابھی یہی حکم ہے اوراگران دوصورتوں میں اس میں شک ہوکہ یاتواس نے گذشتہ رکعت کاسجدہ ترک کیا ہے یااس رکعت کارکوع ترک کردیا ہے توبطور احتیاط نماز مکمل کرنے ،سجد ے کی قضاء اورسہو کے دوسجدے کرنے کے بعد اس پر نماز کااعادہ واجب ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 240