سوال: اگراسے شک ہوجائے کہ وہ تیسری رکعت کے رکوع کے بعد میں ہے یا چوتھی رکعت کے رکوع سے پہلے تو کیا نماز باطل ہے؟
جواب: اگر اسے شک ہوجائے کہ وہ تیسری رکعت کے رکوع کے بعد میں ہے یاچوتھی رکعت کے رکوع سے پہلے توظاہر اًاس کی نماز باطل ہے اور اگر معاملہ برعکس ہوجائے یعنی شک ہوکہ تیسری رکعت کے رکوع سے پہلے ہے یاچوتھی رکعت کے رکوع کے بعد تواسے چاہئے کہ چار پر بناء رکھے اوررکوع بجالائے اورشک کرنے والے کاجوفریضہ ہے اسے انجام دے لیکن بناء براحتیاط نماز کا اعادہ بھی کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 239