اگرنماز عصر کی اثناء میں  یاد آجائے کہ نمازظہر کی ایک رکعت نہیں  پڑھی تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

اگرنماز عصر کی اثناء میں یاد آجائے کہ نمازظہر کی ایک رکعت نہیں پڑھی تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

سوال: اگرنماز عصر کی اثناء میں  یاد آجائے کہ نمازظہر کی ایک رکعت نہیں  پڑھی تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

جواب: اگرنماز عصر کی اثناء میں  یاد آجائے کہ نمازظہر کی ایک رکعت نہیں  پڑھی توبناء بر اقویٰ یہ ہے کہ نماز عصر سے ہاتھ اٹھالے اورنماز ظہر مکمل طور پر پڑھنے کے بعد نماز عصر بجالائے بلکہ نماز عصر کومکمل طورپر پڑھنے اورپھر نماز ظہر بجالانے کے لئے دلیل موجود ہے اوراس سے زیادہ احتیاط یہ ہے کہ دونوں  کااعادہ کرے یہ تووقت مشترک کی صورت کاحکم تھا اورمخصوص وقت کے بارے میں  تفصیل ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 238

ای میل کریں