سوال: اگرشک ہوکہ جس رکعت کوبجالانے میں مشغول ہے وہ نماز ظہر کی آخری رکعت ہے یاوہ نماز ظہر پڑھ چکاہے اوریہ نماز عصر کی پہلی رکعت ہے، تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اگرشک ہوکہ جس رکعت کوبجالانے میں مشغول ہے وہ نماز ظہر کی آخری رکعت ہے یاوہ نماز ظہر پڑھ چکاہے اوریہ نماز عصر کی پہلی رکعت ہے تواگردونوں کے مشترک وقت میں ہوتواسے نمازظہر آخری رکعت قرار دے اوراگرنماز عصر کے مخصوص وقت میں ہوتواقویٰ یہ ہے کہ اس پر بناء رکھے کہ نماز ظہر پڑھ چکاہے اورجس رکعت کو بجالانے میں مشغول ہواسے چھوڑ دے اوراگرنماز عصر کی ایک رکعت وقت میں پڑھ سکتا ہوتونماز عصر بجالائے اوراگراس قدر بھی وقت نہ ہوتوجس میں مشغول ہے بناء براحتیاط اسے عصر کی نیت سے مکمل کرے اوروقت گزر نے کے بعد اس کی قضاء بجالائے اگرچہ اسے ترک کردینے کاجواز وجہ سے خالی نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 237