سجدہ سہو میں ذکر کیا ہے؟

سجدہ سہو میں ذکر کیا ہے؟

سوال: سجدہ سہو میں ذکر کیا ہے؟

جواب: بناء براحتیاط سجدہ سہو میں  اس کامخصوص ذکر پڑھا جائے ،پس اسے چاہئے کہ دونوں  سجدوں  میں کہے ’’ بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ مُحَمَّدٍوَآلِ مُحَمَّدٍ ‘‘یاکہے ’’بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ الَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ‘‘یایہ کہے ’’بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ بَرَکَاتُہ‘‘اوراحتیاط یہ ہے کہ اس آخری کوپڑھے۔لیکن ذکر خصوصاًمخصوص ذکر واجب نہ ہوناقوت سے خالی نہیں  ہے آخری سجدے کے بعد تشہد اورسلام واجب ہیں۔تشہد کی وہ مقدار واجب ہے کہ جو نماز میں  معمول ہے اورسلام میں  ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ‘‘کہنا واجب ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 236

ای میل کریں