کیا سجدہ سہو میں نیت کرنا واجب ہے؟

کیا سجدہ سہو میں نیت کرنا واجب ہے؟

سوال: کیا سجدہ سہو میں نیت کرنا واجب ہے؟

جواب: سجدہ سہو میں  نیت واجب ہے اورضروری ہے کہ یہ نیت اس کے پہلے جزء سے ملی ہوئی ہو جسے سجدہ کہاجاسکتا ہو اوراس میں  سبب کی تعیین واجب نہیں  ہے چاہے اسباب متعدد ہی کیوں نہ ہو،جیساکہ بنابراقویٰ سجدہ سہو کے اسباب کی ترتیب کے مطابق سجدہ سہو کو ترتیب سے بجالانا واجب نہیں  ہے اس میں  تکبیر بھی واجب نہیں  ہے اگرچہ احتیاط تکبیر کہنے میں  ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ ان تمام امور کاخیال رکھا جائے جونماز کے سجدوں  میں  واجب ہیں  خصوصاًسات اعضاء کوزمین پر رکھنا اگرچہ ایسی چیز کاواجب نہ ہوتاکہ جس پر سجدے کے نام کااطلاق موقو ف نہ ہوقوت سے خالی نہیں  ہے۔ہاں  اس احتیاط کوترک نہیں  کرناچاہئے کہ جلوس اورماکول پرسجدہ نہ کیاجائے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 236

ای میل کریں