اگر متعدد مرتبہ سجدے اور تشہد کو بھول جائے تو کیا نماز باطل ہے؟

اگر متعدد مرتبہ سجدے اور تشہد کو بھول جائے تو کیا نماز باطل ہے؟

سوال: اگرمتعدد مرتبہ سجدے اور تشہد کوبھول جائے تو کیا نماز باطل ہے؟

جواب: اگرمتعدد مرتبہ سجدے اور تشہد کوبھول جائے تو فراموش شدہ سجدے اور تشہد کی تعداد کے مطابق ان کی قضاء واجب ہے اورتعین اورترتیب کا لحاظ رکھنا بھی ضروری نہیں  ہے۔ البتہ اگر سجدہ اورتشہد دونوں  فراموش ہوجائیں  تو پھر احتیاط یہ ہے کہ جو پہلے ترک ہواہواسے پہلے بجالائے اوراگراسے معلوم نہ ہوکہ پہلے کون ساترک ہواہے توتکرار کے ذریعے احتیاط کرے۔ پس قضاء بجالاتے وقت جس کوپہلے بجالایا ہواسے دوسری قضاء بجالانے کے بعد دوبارہ بجالائے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 233

ای میل کریں