سوال: اگرنماز احتیاط کے افعال میں سے کسی فعل میں شک ہواہو تو کیا نماز باطل ہے؟
جواب: اگرنماز احتیاط کے افعال میں سے کسی فعل میں شک ہواہو تو اگرمحل میں ہوتواسے چاہئے کہ کہ اس فعل کوبجالائے اوراگر محل گزرگیا ہوتواس کے ادا ہوجانے پر بناء رکھے جیسا کہ اصل نماز میں ہے اگراس کی رکعات میں شک ہوتوبناء براقویٰ اکثر پر بناء رکھنا واجب ہے لیکن اگراکثر پر بناء رکھنا نماز کو باطل کرتا ہو تو پھر اقل پر بناء رکھے ،لیکن احتیاط یہ ہے کہ اس کے ساتھ نماز احتیاط کااعادہ کرے اورپھر اصل نماز کابھی اعادہ کرے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 232