کیا نماز احتیاط کی رکعات واجب ہیں؟

کیا نماز احتیاط کی رکعات واجب ہیں؟

سوال: کیا نماز احتیاط کی رکعات واجب ہیں؟

جواب: نماز احتیاط کی رکعات واجب ہیں۔پس ان کوترک کرکے ازسر نو نماز پڑھنا جائز نہیں  ہے اورنماز سے فارغ ہونے کے بعد ان کی طرف جلدی کرناواجب ہے جیساکہ ان کے اورنماز کے درمیان نماز کے منافی کسی فعل کے ساتھ فاصلہ ڈالنا جائز نہیں  ہے اوراگرکسی نے فاصلہ ڈالا ہوتوبناء براحتیاط نماز احتیاط پڑھے اورپھر نماز کااعادہ بھی کرے اوراگراس نے نماز احتیاط سے قبل نماز کے منافی کوئی کام انجام دے دیاہواوربعد میں  اسے معلوم ہوجائے کہ اس کی نماز صحیح ہے تواس کااعادہ واجب نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 230

ای میل کریں