سوال: کیا کثیر الشک کے لئے اپنے شک کی اعتناء کرنا جائز ہے؟
جواب: کثیر الشک کے لئے اپنے شک کی اعتناء کرناجائز نہیں ہے ،پس اگراسے رکوع میں شک ہوجبکہ وہ اس محل میں ہوتواس کے لئے رکوع کرناجائز نہیں ہے اوراگر رکوع کرے تواس کی نماز باطل ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ قرأت اورذکر ترک کردے اگرچہ ایسا کرنا واقع تک پہنچنے کی امید کے قصد قربت سے ہی کیوں نہ ہو۔بلکہ اس کاعدم جواز قوت سے خالی نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 228