سوال: اگر کسی کوشک ہوکہ آیا وہ کثیر الشک ہواہے یانہیں تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگر کسی کوشک ہوکہ آیا وہ کثیر الشک ہواہے یانہیں تواس پر بناء رکھے کہ کثیرالشک نہیں ہواورجوکثیر الشک ہواگر اسے شک ہوکہ اس کی یہ حالت زائل ہوئی ہے یانہیں تواگر اس کاشک امور خارجیہ کی وجہ سے ہوشبہہ مفہومیہ کی وجہ سے نہ ہوتوپھر اسے چاہئے کہ اس حالت کے باقی ہونے پر بناء رکھے اوراگر اس کاشک شبہہ مفہومیہ کی وجہ سے ہوتوپھر اس شک کے مطابق جو اس کا فریضہ ہے اسے بجالائے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 227