اسلامی ممالک کے ذمہ داروں کو کیسا ہونا چاہیے؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 26 تیر 1358 ہجری شمسی کو قم میں ملک کے گوارنرز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران فرمایا کہ اسلامی حکومت میں حکمرانی کی روش میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے آپ گورنر بننے پر غرور اور تکبر نہ کریں اسلامی حکمرانوں کو بالکل عام آدمی کی طرح ہونا چاہیے کسی بھی ملک کےحاکم اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود حکومت کے سربراہ تھے اور لوگوں کے ساتھ ان کا برتاو ایسا تھا کہ آپ مسجد اقصی میں عام لوگوں کے ساتھ بیتھ کر اُن کے مسائل سنتے اور حل کرتے تھے اور اگر کوئی اجنبی باہر سے آتا تھا تو اسے وہاں پر موجود لوگوں سے سوال کرنا بڑتا تھا کہ آپ میں سے سر براہ اور حاکم کون ہے۔