اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہونے والے منصوبے کے بارے میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی کیا فرماتےہیں؟
میں ایرانی قوم کی توجہ ایک حقیقت کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں شاید اس سے پہلے میں نے اس حقیقت کو بیان کو ہو گا لیکن اس حقیقت کی اہمیت کو دیکھتے ہوے ایک بار پھر اس حقیقت کو بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ان بیس سالوں میں بہت زیادہ کوششوں کے بعد ایران کے مختلف گروہوں کو ایک ساتھ جمع کیا گیا ہے اس اتحاد نے اغیار کو سارے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ان بیس سالوں میں یونیورسٹی کے جوانوں کو حوزہ علمیہ کے جوانوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے حکومتی اعلی حکام کو تاجروں کے ساتھ ملایا گیا ہے تمام طبقوں کو ایک ساتھ جمع کیا گیا ہے اس انقلاب اور اس تحریک کی کامیابی کی وجہ آپ کا ایمان اور آپ کا اتحاد ہے اگر یہ اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو اسلامی تحریک کو کامیاب بنانا بہت مشکل تھا عالمی سپر طاقتوں کو شکست دینا ایمان اور اتحاد کا صلہ ہے۔