سوال: کیا نماز آیات کو بلند آواز میں پڑھنا واجب ہے؟
جواب: نماز آیات کو بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے خواہ دن کا وقت ہو یا رات کا اگرچہ وہ سورج گرہن کی وجہ سے واجب ہوئی ہو اور رکوع میں جانے کے لئے اور اس سے بلند ہونے کے بعد تکبیر کہنا، سوائے پانچویں اور دسویں رکوع سے اٹھتے وقت کہ اس وقت وہ’’ سمع اللہ لمن حمدہ ‘‘ کہے گا پھر سجدہ کرے گا نماز آیات کو خصوصا سورج گرہن کے وقت طول دینا اور اس میں طویل سو ر تو ں مثلا سورہ یٰسین، سورہ الروم، سورہ الکہف وغیرہ کا پڑھنا اور ہر ایک قیام میں ایک سورہ کو مکمل طور پڑھنا اور دعا و ذکر میں مشغول ہوکر نماز پڑھنے کی جگہ پر گرہن مکمل طور پر ختم ہونے تک بیٹھنایا اگر گرہن مکمل ختم ہونے سے پہلے اس نے نماز پڑھ لی ہو تو اس کا اعادہ کرنا مستحب ہے اور نماز آیات میں ہر قیام میں قرائت کے بعد قنوت مستحب ہے۔پس دونوں رکعتوں میں مجموعی طور پر پانچ قنوت ہیں اور دو قنوتوں پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے اوّل پانچویں رکوع سے پہلے لیکن اسے رجاء کی نیت سے بجالائے۔ دوم دسویں رکوع سے پہلے اور فقط آخری قنوت پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 214