نماز آیات

جس شخص کو گرہن مکمل طور پر ختم ہونے تک اس کا پتہ نہ چلا ہو، کیا اس پر نماز آیات کی قضا واجب ہے؟

جس شخص کو گرہن مکمل طور پر ختم ہونے تک اس کا پتہ نہ چلا ہو اور گرہن بھی مکمل طور پر نہ لگا ہو اس پر نماز آیات کی قضاء واجب نہیں ہے

سوال: جس شخص کو گرہن مکمل طور پر ختم ہونے تک اس کا پتہ نہ چلا ہو، کیا اس پر نماز آیات کی قضا واجب ہے؟

جواب: جس شخص کو گرہن مکمل طور پر ختم ہونے تک اس کا پتہ نہ چلا ہو اور گرہن بھی مکمل طور پر نہ لگا ہو اس پر نماز آیات کی قضاء واجب نہیں  ہے۔ لیکن اگر اسے اس کا پتہ چل گیا ہواور اس نے نماز آیات کو ترک کردیا ہو اگرچہ فراموشی کی وجہ سے ہی ترک کیا ہو یا گرہن مکمل طور پرلگا ہو تو قضاء واجب ہے۔ لیکن قدرت کی دوسری نشانیاں  واقع ہونے کی صورت میں  نماز آیات میں  چاہے عمداً تاخیر کرے یا سہواً ان کو بجالانا مرتے دم تک واجب ہے اور اگر اسے ان نشانیوں  کے واقع ہونے کا پتہ نہ چلا ہو یہاں  تک کہ قدرت کی نشانی سے متصل وقت بھی گذر گیا ہو۔ تو بناء بر احتیاط ان کو بجالائے اگرچہ اس کا واجب نہ ہونا قوت سے خالی نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 212

ای میل کریں