سوال: چاند گرہن اور سورج گرہن کی وجہ سے واجب ہونے والی نماز آیات، کب تک پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: سورج گرہن اور چاند گرہن کی وجہ سے واجب ہونے والی نماز احتیاط کو ادا کی نیت سے بجالانے کا وقت گرہن شروع ہونے سے لے کر اس وقت تک ہے جب وہ ختم ہونا شروع ہو جائے اور اس احتیاط کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔ یعنی اس سے قبل کہ وہ ظاہر ہونا شروع ہوں نماز میں جلدی کی جائے اور اگراس نے اس سے زیادہ تاخیر کردی تو پھر نہ ادا اور نہ ہی قضاء کی نیت سے بلکہ قربۃً الی اللہ کی نیت سے بجالائے اور زلزلہ وغیرہ جن کے واقع ہونے کی مدت عموماً نماز پڑھنے کے لئے کافی نہیں ہوتی مثلا زوردار آواز، تو یہ نماز آیات واجب ہوجاتی ہے اور اگر ان اوقات میں نماز ترک کرنے کی معصیت کرے تو مرتے دم تک اس پر نماز واجب ہے اور یہ تمام نمازیں اداء کی نیت سے ہوں گی۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 211