نماز آیات

چاند گرہن اور سورج گرہن کا معیار بتائیے؟

ظاہر یہ ہے کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کا معیار یہ ہے کہ لفظ ’’ گرہن ‘‘ کا عنوان اس پر صادق آئے

سوال: چاند گرہن اور سورج گرہن کا معیار بتائیے؟

جواب: ظاہر یہ ہے کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کا معیار یہ ہے کہ لفظ ’’ گرہن ‘‘ کا عنوان اس پر صادق آئے۔ اگرچہ ’’ گرہن‘‘ اپنے دومتعارف اسباب یعنی زمین اور چاند کے حائل ہونے کی وجہ سے نہ بھی ہو۔ پس بعض دوسرے ستاروں  یا کسی اور سبب سے گرہن لگنا کافی ہے۔ ہاں  اگر گرہن اس حد تک قلیل ہو کہ عام طور سے حواس اسے درک نہ کر سکیں  اگر چہ بعض غیر معمولی حواس اسے درک کرلیں  یا اسے بعض آلات مصنوعہ کی مدد سے درک کیا جا سکتا ہو تو بظاہر اسے اہمیت نہیں  دی جائے گی چاہئے گرہن اپنے دو متعارف اسباب کی بناء بر ہی لگاہو اور اسی طرح اگر گرہن تیزی سے زائل ہو جائے تو اسے بھی اہمیت نہیں  دی جائے گی مثلا بعض فضائی پتھروں  کا سورج اور چاند کے سامنے سے اس طرح گزرنا کہ ان کی روشنی ختم ہو جائے اور پھر یہ حالت تیزی سے زائل ہوجائے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 211

ای میل کریں