کس وقت اپنی نماز توڑسکتے ہیں؟

کس وقت اپنی نماز توڑسکتے ہیں؟

اختیاری حالت میں نماز واجب کو توڑنا جائز نہیں ہے

سوال: کس وقت اپنی نماز توڑسکتے ہیں؟

جواب: اختیاری حالت میں  نماز واجب کو توڑنا جائز نہیں  ہے۔ اگر انسان کی اپنی جان یا نفس محترمہ یا آبرو یا قابل اعتناء مال وغیرہ خطرے میں  ہو تو پھر اسے توڑا جا سکتا ہے بلکہ بعض اوقات تو ان میں  سے بعض صورتوں  کے لئے نماز توڑنا واجب ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر نافرمانی کرے اور نماز نہ توڑے تو وہ گناہ گار ہوگا لیکن اس کی نماز صحیح ہے اور احتیاط یہ ہے کہ نافلہ کو بھی اختیاری حالت میں  توڑنا جائز نہیں  ہے اگرچہ بناء بر اقویٰ اسے توڑنا جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 210

ای میل کریں