سوال: کیا سلام میں پہل کرنا واجب ہے؟
جواب: سلام میں پہل کرنا مستحب کفائی ہے جس طرح اس کا جواب دینا واجب کفائی ہے۔ پس اگر لوگوں کی ایک جماعت دوسری جماعت کے پاس پہنچی ہو تو آنے والوں میں سے کسی ایک فرد کا سلام کرنا مستحب کی ادائیگی ا ور جن کے پاس آئے ہیں ان میں سے ایک فرد کا جواب دینا واجب کی ادائیگی کے لئے کافی ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 207