4 جون 1963 کو ایران میں قتل عام کیوں ہوا؟
15خرداد 1342 ہجری شمسی کو شاہ کے کارندوں نے صبح کے تین بجے امام خمینی (رح) کے گھر کا محاصرہ کر کے گھر میں داخل ہوے اور امام خمینی(رح) کو حراست میں لے کر تہران کے جیل منتقل کر دیا صبح ہوتے ہی امام خمینی(رح) کی گرفتاری کی خبر پہلے قم پھر تہران اور اس کے بعد ملک کے دوسروں شہروں میں پھیل گئی قم، تہران ، شیراز، ورامین اور مشھد کے لوگ یہ خبر سنتے ہی سڑکوں پر اتر کر یا موت یا خمینی کے نعرے لگانے لگے ان احتجاجی مظاہروں کو سرکوب کرنے کے لئے فوج اور پولیس نے شاہ کے کہنے پر مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے کافی تعداد میں لوگ زخمی اور شہید ہو گئے لیکن یہ احتجاج اسی طرح دو دن تک جاری رہا اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بھی اس دن شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔