امام خمینی(رح) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کو کس بات سے بچنے کی تاکید کی تھی؟
میں آپ تمام ممبران کا یہاں تشریف لانے پر شکر گزار ہوں میں آپ کے لئے صرف دعا کر سکتا ہوں کہ پروردگار آپ سب کو ہر نیک کام میں کامیاب بنائے اور آپ سب کو اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرماے پارلیمنٹ اور دوسری جگہوں پر بہت ساری باتیں ہو چکی ہیں لیکن میں یہاں پر ایک نکتے کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں جس سے مجھے خطرہ محسوس ہو رہا ہے اور وہ یہ ہیکہ ہمیں اختلافات سے پرہیز کرنی ہو گی مجھے نہیں معلوم کہ کون لوگ ان اختلافات کو بہانہ بنا کر قوم میں اختلاف ڈال رہے ہیں کچھ دن پہلے ایک اشتہار بھی میرے لئے لائے تھے جس پر کسی کا کوئی دستخط نہیں تھا البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اشتہار کسی بیوقوف نے لکھا تھا یقینا یہ کام ایک شیطانی دماغ یا کسی انجان دوست کا تھا لہذا مجھے اسی بات کا ڈر ہے ہیکہ کہیں شیطانی وسوسہ ہمارے جوانوں کو گمراہ نہ کر دے۔