پارلیمنٹ ممبران کو امام خمینی(رح) نے کیا نصیحت کی تھی؟
امام خمینی (رح) اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی پارلیمنٹ کے آغاز پر قومی نمایندگان کو ایک پیغام کے ذریعے کچھ اہم نکات کی تاکید کرتے ہوے فرمایا تھا کہ آپ لوگ ایسی قوم نے انتخاب کر کے پارلیمنٹ بھیجا ہے جو اسلام اور عدالت الہی کے علاوہ کچھ نہیں سوچتی انہوں نے آپ کو بھی اس ملک میں عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے کیوں کہ اسلامی انقلاب سے پہلے اس ملک عدالت کی جگہ ظلم نے لے رکھی صہیونی نظام نے صرف اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے بارے میں سوچا تھا انہوں نے ملک کے سرمایہ کو اپنے خاندان کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا اور ملک کے اقتصاد کو امریکہ جیسے ممالک سے وابستہ کر رکھا تھا اب یہ دیکھنا ہیکہ آپ اور آپ کی حکومت اس قوم کے ساتھ کیا کرے گی جس نے انقلاب میں ہم سب کی مدد کی اور اس انقلاب میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔