امام خمینی(رح) مسلمانوں کو ہمیشہ کس بات کی تاکید کرتے تھے؟
ہمارے کچھ بنیادی مسائل ہیں اور کچھ فرعی مسائل ہیں لیکن فرعی مسائل کو ابھی مطرح کرنے کی ضرورت نہیں ہے فرعی مسائل کو بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بعد مطرح کیا جاے گا کیوں کہ ممکن ہے ان فرعی مسائل کی وجہ سے بنیادی مسائل اسی طرح باقی رہیں آپ جانتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کی وجہ لوگوں کا بنیادی عقیدہ تھا ایران کے مسلمانوں نے اسلام، ایمان اور عقیدہ کی بنیاد پر میدان میں قدم رکھا تھا اور اسی بیناد پر آج تک باقی ہیں ایرانی عوام اسلام اور ایمان کے نام پر متحد ہوئی تھی ہماری طاقت ہمارا اتحاد تھا و گرنہ آپ بہتر جانتےہیں کہ ہمارے پاس نہ کوئی ہتھیار تھا اور نہ ہی دوسرے جنگی وسائل ہمارا ایمان ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار تھا سڑ کوں پر ہماری خواتین کے ہاتھوں میں ہتھیار کی جگہ ننھے ننھے بچے تھے جنہیں وہ حقیقی اسلام کا درس دے رہیں تھیں۔