سوال: کیا نماز میں کسی دوسرے کو سلام کرسکتے ہیں؟
جواب: نماز کے دوران سلام کو ظرف پر مقدم کرتے ہوئے سلام کو جواب دینا واجب ہے اور اقویٰ یہی ہے اگرچہ سلام کرنے والے نے ظرف کو سلام پر مقدم کیا ہو اور احتیاط یہ ہے کہ جواب سلام معرفہ و نکرہ اور مفردہ جمع کے لحاظ سے سلام جیسا ہو۔ اگرچہ بناء بر اقویٰ مماثلت واجب نہیں ہے۔ البتہ غیر نماز میں سلام کا جواب سلام سے بہتر دینا مستحب ہے۔ یعنی مثلا ’’ سلام علیکم ‘‘ کے جواب میں کہے ’’ علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 206