کیا تعقیبات نماز میں کوئی خاص ذکر لازم ہے؟

کیا تعقیبات نماز میں کوئی خاص ذکر لازم ہے؟

تعقیبات میں کوئی خاص ذکرلازم نہیں ہے۔ افضل یہ ہے کہ ائمہ معصومین (ع)

سوال: کیا تعقیبات نماز میں کوئی خاص ذکر لازم ہے؟

جواب: تعقیبات میں  کوئی خاص ذکرلازم نہیں  ہے۔ افضل یہ ہے کہ ائمہ معصومین  (ع) سے منقول کوئی ذکر پڑھے جو دعاؤں  اور احادیث کی کتب میں  موجود ہو۔

شاید ان میں  سب سے افضل حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی تسبیح ہے۔ بناء بر احتیاط اس کی کیفیت یہ ہے کہ چونتیس مرتبہ اللہ اکبر تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور تینتیس مرتبہ سبحان اللہ پڑھے اور اگر ان کی تعداد میں  شک ہو تو اگر محل نہ گزرا ہو تو اقل پر بناء رکھے۔ پس اگر بھول کر تکبیر یاغیر تکبیر کی تعداد میں  اضافہ کردے تو پھر اس سے زیادہ سے ہاتھ کھینچ لے اور چونتیس یا تینتیس پر بنا رکھے۔ بہتر یہ ہے کہ غیر تسبیح یعنی تکبیر اور حمد میں  ایک کے کم ہونے پر بناء رکھے پھر اس کے ساتھ تعداد مکمل کرے۔

تعقیبات میں  ایک قول یہ ہے :

’’ لاالٰہ الا اللّٰہ وحدہ وحدہ انجز وعدہ و نصرعبدہ و اعزّ جندہ و غلب الاحزاب وحدہ فلہ الملک ولہ الحمد یحیی و یمیت و ھو علیٰ کلّ شیئی قدیر‘

۰  ایک قول یہ ہے ’’ اللّھمّ صلّ علیٰ محمّد و آل محمّد و وأجر نی من النار وارزقنی الجنّۃ و زوّجنی من الحور العین‘

۰  ایک قول یہ ہے ’’ اللّھمّ اھدنی من عندک وأفض علیّ من فضلک وانشر علیّ من رحمتک وانزل علیّ من برکاتک ‘‘

۰  ایک قول یہ ہے ’’ اعوذ بوجھک الکریم، وعزّتک التی لاترام وقدرتک التی لا یمتنع منھا شیئی من شرالدنیا والآخرۃ و من شر الوجاع کلّھا، ولاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلیّ العظیم ‘‘

 ۰  اور یہ قول :

’’ اللّھمّ انّی اسألک من کل خیر احاط بہ علمک واعوذ بک من کل شراحاط بہ علمک اللّھمّ انّی اسألک عافیتک فی اموری کلھا واعوذ بک من خزیِ الدنیا وعذاب الآخرۃ ‘‘

۰  اور یہ قول :

’’سبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا الٰہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر‘‘اسے سو مرتبہ یا تیس مرتبہ پڑھے:

۰  آیۃ الکرسی اور فاتحہ اوراس آیت کو پڑھنا ’’شہد اللّٰہ انّہ لا الہ الا ھو‘‘ اور آیت ’’ قل اللّھمّ مالک الملک‘

۰  نبی اکرمؐ کی نبوت اور ائمہ طاہرین ؑ کی امامت کا اقرار کرنا۔

۰  سجده شکر بجالا نا۔ اس کی کیفیت بیان کی جا چکی ہے۔ 

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 203

ای میل کریں